• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ کلیم غنی کے اعزاز میں چیمپئن شپ‘ کا انعقاد

+3
کراچی میں کالج اور یونیورسٹی سطح کے طلبا اور 20سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں کے لئے ’انڈرٹوئنٹی ایتھلیٹک چیمپئن شپ‘ کا انعقاد کیا جارہاہے جو یکم اکتوبر کوکراچی کے پاکستان اسپورٹس بورڈ اینڈ نیشنل اسپورٹس ٹریننگ کوچنگ سینٹر میں ہو گی۔

سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کلب اورپاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد کے تعاون سے ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا انعقاد کا مقصدخواجہ کلیم غنی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

خواجہ کلیم غنی نے 1957میںآسٹریلیا میں منعقدہ رکاوٹوں کی دوڑ میںایشیائی عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ یہ ریکار ڈ440 میٹر رکاوٹوں کو عبور کرنے کا تھا۔

کلیم غنی 1956کے اولمپک گیمز کا بھی حصہ تھے جہاں انہوں نے چار سومیٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ کلیم غنی 1933میں پیدا ہوئے جبکہ 2003میں دارفانی سے کوچ کرگئے ۔

چیمپئن شپ میں20سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکیں گی ۔چیمپئن شپ میں ٹریک اور فیلڈ کیٹیگری بھی شامل ہوں گی۔

ایونٹ کی آرگنائزر روما الطاف کا کہناتھا کہ ہمارے پاس کم عمر اور بڑی عمر کے گروپوں پر مشتمل باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد ہےتاہم حالیہ مقابلوں میں 17سے19 سال کی عمر کے لوگوں نے زیادہ شرکت نہیں کی ۔

ہمارا مقصد انٹر اور اے لیول کالج کی سطح کے طلبا کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں۔

روما الطاف کا کہنا تھا کہ کراچی میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ایک خاصی تعداد نے ان مقابلوں میں شرکت کی تصدیق کی ہے، رجسٹریشن دونوں ا صناف کے لئے اوپن ہے، جو ایونٹ کے دن صبح تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین