• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسڑائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

Faderal Cabinet Has Rejected The Indian Claim Of Surgical Strike
وفاقی کابینہ نے بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد کر تے ہوئےکنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،کابینہ نے کہا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کابینہ کوپاکستان کی مسلح افواج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،جس نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر کو تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا قراردیا ،انہوں نے کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے اور پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ کسی کو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی،قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کےلئے تیار ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
تازہ ترین