• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار نے ٹرمپ کو صدارت کیلئے نااہل قرار دیدیا

Us Newspaper Declared Ineligible For The Presidency Trump
ٹرمپ کی حرکتوں پر امریکی اخبار کا غیر معمولی اقدام سامنے آیا ہے۔ 34 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دے دیا ۔

امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت نے ان اداروں کو بھی رائے دینے پر مجبور کر دیا جو اکثر اہم معاملات میں اپنی رائے محفوظ رکھتے ہیں،امریکی اخبار نے پہلی بار امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں پر لب کھولے ہیں اور ٹرمپ کو صدارت کےلئے نا اہل قرار دیا ہے۔

34 سالہ تاریخ میں امریکی اخبار’یو ایس اے ٹوڈے‘ پہلی بار امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی رائے پیش کی ہے،اخبار کے ادارتی بورڈ نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے لئے نا اہل قرار دے دیا،اخبار نے یہ وضاحت بھی کی کہ اداریہ کا مقصد ہیلری کلنٹن کی حمایت نہ سمجھا جائے۔

اخبار اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ ادارتی بورڈ نے اہم معاملات میں رائے کا اظہار کیا ہے لیکن قارئین کے لئے معاملات کو اس انداز میں پیش نہیں کیا کہ ان کےلئے بہترین انتخاب کیا ہے،اخبارنے امریکی صدارتی دوڑ میں کبھی کسی امیدوار کی طرفداری نہیں کی لیکن ہم یہ کام اب کررہے ہیں ۔

اخبار لکھتا ہے کہ ہرصدارتی انتخابی دوڑ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے،ہم ہر 4 سال بعد اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہیں ،اس سال دو الگ نظریات رکھنے والی بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہے ،اس سال ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ، جنہیں اخبار کا ادارتی بورڈ متفقہ طور پر صدارت کے لئےنااہل قرار دیتا ہے۔

پندرہ ماہ قبل صدارتی امیدوار کے اعلان سے لے کر پہلے صدارتی مباحثے تک،ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مضبوط مزاج کے مالک نہیں ہیں ،ان میں تحمل،معلومات اور دیانت داری کی کمی ہے جو خصوصیات امریکی صدر میں ہونا ضروری ہیں ۔

اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کمانڈر ان چیف کےعہدے کے قابل نہیں ،وہ گمراہ ،خارجہ پالیسی سے نابلد، متعصب، لاپروا، بدمزاج ، جھوٹے اور شاہانہ معیار زندگی گذارنےوالے شخص ہیں،یہ ان کی بے حسی ہے یا جہالت ،ٹرمپ نے اس بنیادی عہد کی خلاف ورزی کی جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک تمام امریکی صدور نے کئے تھے۔
تازہ ترین