• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے،سعید اجمل

The Stress Between Pak India Cricket Can Be Eliminated Ajmal
پاکستان کے معروف آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پہلے بھی کرکٹ ہوتی تھی ،اب بھی ہونی چاہئے،دونوں جانب سے محبت کا پیغام دیا جائے تو کشیدگی ختم ہوسکتی ہے۔

مظفر آباد میں میڈیا سےگفتگو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں ناکامی کا بنیادی سبب آئے روز کی تبدیلیاں ہیں،ایک روزہ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک میچ کھلا کر ڈراپ کر دیتے ہیں۔

معروف آف اسپنر نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20کی طرح ون ڈے میں بھی وائٹ واش کرے گی۔
تازہ ترین