آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی پروپیگنڈے سے بدنام نہیں کیا جاسکتا، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے لاہور میں نئےقائم شدہ کومبیٹ ری ایکشن ٹریننگ فیسیلیٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا کہناتھاکہ لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمیں منفی اور من گھڑت پروپیگنڈے سے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔