• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی سے 10سالہ بچی جاں بحق

Ten Year Old Girl Died Of Dengue Fever In Karachi
کراچی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے، سربراہ انسداد ڈینگی سیل کے مطابق عزیز آباد کی رہائشی 10سالہ مریم ڈینگی سےجاں بحق ہوئی ہے۔

سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل مریم کواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مذکورہ بچی کے جاں بحق ہونے کے بعد شہر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی، جبکہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1367 ہوگئی۔
تازہ ترین