• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dgmo Briefed Foreign Secretary
ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد نے دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز نے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کے دوران انہیں کنٹرول لائن پر حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی ایم اومیجر جنرل ساحر شمشاد نے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے کی گئی فائرنگ، جنگ معاہدے کی خلاف ورزی اور پاک فوج کی جوابی کارروائی کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔

ڈی جی ایم او نے سیکریٹری خارجہ ایل او سی کی موجود صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین