• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ ون ڈے:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 287 کا ہدف

Sharjah One Day Match Pakistan Given 287 Runs Target To West Indies For Win
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 287نز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے مقررہ 49اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 284رنز بنائے، تاہم ڈی ایل میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 287 رنز بنانا ہونگے۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور 120رنز بنائے ، انکا بھرپور ساتھ شرجیل خان نے دیا اور 54بنائے ، سرفراز 35 ،عماد وسیم 24اور محمد نواز 19،محمد رضوان 11،شعیب ملک 6،محمد عامر 3(ناٹ آئوٹ)،حسن علی 2(ناٹ آئوٹ)جبکہ کپتان اظہر علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھ ویٹ نے تین، شینن گبرئیل، جیسن ہولڈر ،سلیمان بینن اورسنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ آج کا میچ فلڈ لائٹ میں خرابی کی وجہ میچ کافی دیر رکا رہا جس کی وجہ سے اننگز کو پچاس کے بجائے 49تک محدود کردیا گیا۔
تازہ ترین