• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سارک سربراہ کانفرنس کے التواء کا باقاعدہ اعلان

Pakistan Officially Announces Postponement Of Saarc Conference
پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کانفرنس کے ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے اڑی واقعے پر اپنے مفروضوں کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ،بھارتی فیصلہ نریندرمودی کی خطے میں غربت کے خلاف لڑائی کے اعلان کی نفی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے، شرکت نہ کرنے کا بھارتی فیصلہ سارک چارٹر کی روح کی خلاف ورزی ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین