• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پر یلغار ملک کے مستقبل پر حملہ ہے، پرویز رشید

Invasion On Nawaz Sharif Is Attack On Countrys Future Pervaiz Rasheed
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جو نوازشریف پر یلغار کرتے ہیں کہ وہ دراصل ملکی مستقبل پرحملہ آور ہوتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ورائٹی شو قراردے دیا،زعیم قادری کہتے ہیں کہ عمران خان کے سرکس میں شیخ رشید کے ریچھ ڈانس کے سوا کچھ نہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، ڈکٹیٹر ملک کو خراب کر کے گیا اور اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ملک کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک ملا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم واجپائی مسئلہ کشمیر حل کرنے پر تیار تھے، لیکن انہیں یہ بات منوانے والے وزیراعظم نواز شریف کو جیلوں میں قید کیا گیا۔

انہوں نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر قبضہ کرنے والے جرنیلوں نے ملک کو خراب کیا، جب کہ نواز شریف نے ملک کو ٹھیک کیا۔
تازہ ترین