• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہری بیرون ممالک میں نوڈلز کھانے کو ترجیح دیتے ہیں

Chinese Citizens Preferred To Eat Noddles During Foreign Trips
دنیا بھر کی سیاحت کرنے کے شوقین چینی شہری سفر کے دوران نوڈلز کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

چین کی معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ علی بابا کی جانب سے جمعہ کوجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31فیصد چینی شہری بیرون ممالک سیاحت پر جاتے ہوئے نوڈلز ساتھ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی بنیادی وجہ رقم بچانا نہیں بلکہ نوڈلز کا پسندیدہ خوراک ہونا ہے ۔

نوڈلز اپنے ساتھ رکھنے والے چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ خوراک کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے ۔ دیگر ممالک میں بعض اوقات کھانے کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جب آپ کو اپنی پسند کا کھانا میسر نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں نوڈلز کھانے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے ۔

مسافروں نے مزید کہا کہ خاص طور پر مغربی ممالک جاتے ہوئے نوڈلز ساتھ رکھے جاتے ہیں کیونکہ انہیں مغربی کھانے کبھی بھی پسند نہیںآتے ۔
تازہ ترین