• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ میں منصوبہ بندی کا فقدان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Province Lack Of Planning Cm Sindh
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی ادارے یومیہ 15 ہزار ٹن کچرا اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے صوبے کی حالت بری ہوگئی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔

شہر قائد کی آبادی 2 سے ڈھائی کروڑ ہوچکی ہے لیکن یہ بھی حتمی نہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں یہ نہیں پتہ کہ شہر، صوبے اور ملک میں کتنے لوگ رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بننے کے بعد پہلا اجلاس کراچی پیکج پر کیا تھا۔ اکتوبر سے 21 اسکیموں پر کام شروع ہوجائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور اس کے مختلف مراحل میں تاخیر کے ہم ذمے دار نہیں ہیں۔

مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں تعمیراتی کام شروع کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف بھی کیا کہ شہر کے خراب حال کے ذمے دار ہم بھی ہیں۔
تازہ ترین