• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بان کی مون کی پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

Ban Ki Moon Offers Help In Reducing Tensions Between India And Pakistan
ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

انھوں نے یہ پیش کش اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کے بعد کی ہے ۔ترجمان کے مطابق بان کی مون کادونوں ممالک پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات پرزوردیا ۔

اس موقع پر بان کی مون نےدونوں ممالک کی رضامندی پرثالثی سےپیش کش کی ہے کہ اگر دونوں ممالک رضامندی ظاہر کریں تو اقوام متحدہ کے اہل کار تیار ہیں۔

ترجمان اقوام متحدہ نےبتایا کہ بان کی مون صورتحال دیکھ رہے ہیں اور انھوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ اس طرح کے حالات خطے کے لیے بڑا خطرناک لمحہ ہے اور دونوں ممالک میں جاری کشیدگی بحران کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔

ملیحہ لودھی نے اس بات پر زور دیا کہ وقت آگیا ہےکہ بحران سےبچنےکےلیےبان کی مون مداخلت کریں۔ بھارت ایسی صورتحال پیدا کررہاہے جو خطے اور عالمی امن کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔
تازہ ترین