• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ،چین اور ایران کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

Russia China And Iran Expressed Concern Over Pak India Tension
روس ،چین اور ایران نےپاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے مشورہ دیاکہ دونوں ملک طاقت کے بجائےسیاسی اورسفارتی ذرائع استعما ل کرکے مسائل کا حل تلاش کریں۔

چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ ہےاور پاکستان کا کشمیر پر مؤقف اہم اور سنجیدہ ہے۔چینی وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنےپر زوردیا،اور امیدظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سےحل کرلیں گے۔

ایک سوال پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرناچاہئیےاورباہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرناچاہئیے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق،لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کوبڑھاوادینےکےبجائےانہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سےحل کریں، روس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے حق میں ہے اورتوقع ہے پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثراقدامات کرے گا۔
تازہ ترین