• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Zealand 3 Year Old Millionaire
شہرت اور دولت ایسی چیزیں ہیںجنہیں پانے کے لئے کچھ لوگ سر توڑ کوششوں کے با وجود بھی محروم رہتے ہیں اوربعض دفعہ یہ کم عمری میں ہی لوگوں کا ہاتھ تھام لیتی ہے۔

نیو زی لینڈ سے تعلق رکھنے والا ننھا بچہ ابھی صرف 3سال کا ہے لیکن ایسی قسمت پائی کہ کم عمر میں ہی کروڑ پتی بن گیا۔

اس ننھے بچے کے ماں باپ کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس بچے کی 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آئی۔

اس خوش قسمت بچے کے والدین نے مشہور لاٹری بونس بونڈ میں اس کا اکاؤنٹ پیدائش کے وقت ہی کھول دیا تھا۔ بچے کے والدین کی خواہش پر اس کا نام میڈیا کو نہیں بتایا جا رہا تاہم منتظمین کے مطابق لاٹری کے ذریعے اتنی انعامی رقم جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔

اس موقع پربچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے شوہر لاٹری کا انعام نکلنے پر بہت خوش ہیں۔
تازہ ترین