• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی پہنچ گیا

Geo News Reaches Tatta Pani On Loc
جیو نیوز لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی پہنچ گیا۔ کنٹرول لائن پر پہلے باغیسر میں پھر تتہ پانی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج میڈیا کو بریفنگ دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میڈیا کو اس سے پہلے آج تک لائن آف کنٹرول سےاتنا قریب نہیں لائے تھے، آج میڈیا کو اس لئےلائےتاکہ وہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر ہیں جہاں بھارت کادعویٰ ہے کہ وہ یہاں سے داخل ہوئے۔ ہمارا سوال وہی ہے اور میڈیا بھی دیکھ سکتا ہے کہ یہاں بھارتی کیسےآئےاور انہوں نے کیا نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین