• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہائوس: پاکستان مخالف بھارتی پٹیشن خارج

White House Pakistan Exclude Anti Indian Petition
وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینےکی پٹیشن خارج کردی ،پٹیشن بھارت نواز ارکان کانگریس نے دائر کی تھی جو جعلی دستخط کے باعث خارج کی گئی۔

وائٹ ہاؤس نے پاکستان کودہشت گردی کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قراردینےکی بھارتی پٹیشن خارج کردی اور پٹیشن کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف یہ پٹیشن بھارت نواز امریکی کانگریس رکن ٹیڈ پوئے اوردانا روہرابیکر نے جمع کرائی تھی۔

وائٹ ہاؤس کا اس سلسلے میں کہنا ہےکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے جس وجہ سے یہ ہٹادی گئی۔
تازہ ترین