• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Beijing 28 Meters Long Golden Bridge
چین کے دارلحکومت بیجنگ میں قومی دن کے موقع پر28میٹر لمبا سنہری پل سڑک کے بیچوں بیچ نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پل کا یہ مجسمہ20ہزار سنہری اینٹوں سے تیار کیا ہے جسے اس خاص دن کے موقع پر سینٹرل بیجنگ کے ’چینگ ان‘ ایونیو کی راہداری میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔

اس دیوہیکل مجسمے کو ’سلک روڈ آن گولڈن برج‘ کا نام دیا گیا ہے جسے چین کے ایک معروف آرٹسٹ شو یانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔

واضح رہے گولڈن برج اس سے قبل اٹلی میں بھی نمائش کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین