• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Colombias President Wins Nobel Peace Prize
کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سانٹوس نے امن کا نوبل انعام جیت لیا، کولمبین صدر کو 50 سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی کوششوں پر انعام کا حقدارٹھہرایا گیا ۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں جاری خانہ جنگی کے دوران دو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک اور 60 لاکھ سے زیادہ بےگھر ہوئے۔

گذشتہ ماہ ہی کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فار باغیوں نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ امن معاہدے کے بعد کولمبیا میں گذشتہ 52 برسوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمے کے ساتھ قیام امن کی امید پیدا ہوئی تھی۔

دوسری جانب کولمبیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے اس امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین