• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامالیکس کی درخواستیں خارج کی جائیں ،وزیراعظم کی درخواست

Panama Leaks Application Should Be Deleted Pm
وزیراعظم نوازشریف نےالیکشن کمیشن میں پانامالیکس کی درخواستیں خارج کرنے کیلئے درخواست دائرکردی۔وزیراعظم نے اپنے وکیل سلمان بٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پاناما لیکس کے متعلق دائر درخواستیں سننے کا اختیار نہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی گئی،الیکشن کمیشن وزیراعظم اوردیگرافرادکیجانب سےدائرہ اختیار سے متعلق اعتراضات پردلائل سنےگا۔

دوسری طرف عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم نےالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کیا،سامنا کرنے کو تیار ہیں۔الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی سےمتعلق درخواستوں پرسماعت بھی 2نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ اعتراضات پر دلائل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں۔

دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے رویے سے ظاہر ہوتاہے وہ پانامالیکس پرجواب نہیں دینا چاہتی، نوازشریف کی ہٹ دھرمی سےپانامالیکس کامعاملہ التوا کا شکار ہے، چیف الیکشن کمشنرپاناما کےمعاملے کو مزید طول نہ پکڑنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین کےخلاف پٹیشن کو بھی جلد نمٹایاجائے،وزیراعظم کے وکیل نے15روز کے لیے عدم دستیابی کی اپیل کی،پانامالیکس کے معاملےپر6ماہ سےعوام کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ2008 کے انتخابات کی پٹیشن بھی اب تک زیرالتو ہے، انصاف نہیں ملتا تو نفرتیں پھیلتی ہیں، نواز شریف اخلاقی طور پر ملک کے وزیراعظم نہیں رہے،بیرون ملک سے فنڈنگ کا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اس کے جواب میں مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ سماعت کیلئے دو نومبر کی تاریخ پی ٹی آئی نے لی،پاناما پیپرز میں ثبوت کادعویٰ کیا گیا لیکن آج کسی نے اس پر بات نہیں کی،عمران خان جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، پر اپنے بارے میں جواب نہیں دے رہے،قلابازی خان کا پول کھل گیا، عوام جان گئے عمران خان مسٹر یوٹرن ہیں،چار بچوں کو سڑک پر لاکر لعن طعن نہ کریں ۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ساری کہانی تیارکی،وہ لوگوں کو’ نیا پاکستان ‘کا جھانسا دے رہے ہیں، انہوں نے جھوٹ ، فراڈ اور فریب کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،عمران کو عدالت میں جھوٹا ثابت کریں گے۔
تازہ ترین