اٹلی کے شہر روم میں پوپ فرانسس کی میزبانی میں بین المذاہب امن فٹبال میچ کھیلا گیا، میچ میں ارجنٹینا کے 2سابق کھلاڑیوں ڈیاگو میراڈونا اور جون ویرن میں تکرار ہوگئی۔
میچ کےدوران میراڈونا کی جانب سےٹنگڑی مارنے پر دونوں کھلاڑیوں کےدرمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ ہاف ٹائم بریک پرگراؤنڈ سےباہر جاتے ہوئے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور گرماگرمی مزید بڑھی تو سیکورٹی اسٹاف نےدونوں کھلاڑیوں کوایک دوسرے سے دور کر دیا۔
بین المذاہب امن میچ ارجنٹینا کی بلیو اور وائٹ ٹیموں کےدرمیان کھیلا جا رہاتھا جسےوائٹ ٹیم نے 3-4 سے اپنے نام کرلیا۔
معروف برازیلین فٹبالر رونالڈینو بھی میچ کاحصہ تھے۔ رونالڈینو میچ کی فاتح وائٹ ٹیم کی نمائندگی کررہےتھے۔