• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

Governor Makkah Mukarramah Gave Holy Bath To Khana Kaba Today
دنیابھرسےآئےحاجیوں کی واپسی مکمل ہونےاور قمری سال کے آغازکی مناسبت سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب آج بعد نمازفجر ہوئی۔

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔

دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا ًسوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے -

یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمنی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت کے قریب لگائی گئی ہیں۔
تازہ ترین