• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

5 Dengue Viruse Cases Reported In Thar
تھر میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 48 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او تھر پارکر ڈاکٹر مدن گورمانی کے مطابق چھاچھرو میں 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو حیدر آباد ریفر کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں48افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،جن کا علاج کیا گیا، جبکہ متاثرہ دیہات میں اسپرے کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود دیہات میں اسپرے نہیں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین