• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو کامیابی سمیٹنی ہے تو صبح 4 بجے اٹھیں، نئی تحقیق

If You Success Get Up Early In The Morning
ایک دلچسپ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو کامیابی سمیٹنا ہے تو صبح کے چار بجے اُٹھنا ہوگا۔

کامیاب بزنس وومین بننا ہے؟ بچوں اور شوہر کو ٹائم پر روانہ کرنا ہے؟ فٹ اینڈ اسمارٹ رہنا ہے اور پیسہ بھی کمانا ہے؟ پھر تو صبح چار بجے اٹھنا ہوگا، نئی ریسرچ نے خواتین کو کامیابی کا راز بتادیا۔

حال ہی میں ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ صبح چار بجے جاگنے والی خواتین اپنی زندگی میں بہت کامیاب ہوتی ہیں، سروے میں حصہ لینے والی کامیاب بزنس وومین کا کہنا ہے کہ وہ صبح سویرے اٹھ کر اپنے کئی کام کرلیتی ہیں۔

ایک جیولری کمپنی کی مالکہ کہتی ہیں کہ وہ رات نو بجے سوجاتی ہیں اور صبح چار بجے جاگ کر نہ صرف گھر کے بلکہ بزنس کے بھی کئی معاملات نمٹالیتی ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ خاتون اول مشعل اوباما بھی صبح ساڑھے چار بجے جاگنے کی عادی ہیں، اس لیے کامیابی چاہیے تو صبح چار بجے اٹھ جائیے اور سپر وومین بن جائیے۔
تازہ ترین