• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں غیر معروف آرٹسٹوں کےفن پاروں کی نمائش

Unknown Artist Paintings Exhibition In Lahore
لاہور میں غیر معروف آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ،،، جس میں 32 آرٹسٹوں کے 200 سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

لاہور الحمرا آرٹ گیلری میں اس نمائش کا اہتمام آرٹس اینڈکرافٹ فورم نے کیا تھا ۔ نمائش میں رکھے گئےفن پارے روایتی خطاطی، تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹر کلر، ڈرائینگ اور فوٹو گرافی پر مشتمل تھے۔

نمائش کا افتتاح ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاءمحمد خاں نے کیا، انکا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد بتدریج ختم ہونے والے فنون کی اہمیت اجاگر اورنئے آرٹسٹوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
تازہ ترین