• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ: چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل تماشائیوں میں جھڑپ

Madrid Fans Clash Before The Champions League Match
اسپین شہرمیڈرڈ میں چیمپئنز لیگ کے میچ سے قبل تماشائیوں میں ہاتھا پائی، دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈرڈ کے سینتیاگو برنابو اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ اور لیجیا وارسا کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی تماشائی آپس میں لڑ پڑے، دونوں ٹیموں کےحامیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں کی بارش کردی جس سے5 افراد زخمی ہوگئے۔

تصادم روکنےکے لیے پولیس درمیان میں کود پڑی تو کچھ تماشائیوں نے پولیس پر بھی بوتلیں پھینکیں جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے کوریج کرنےوالے والے صحافیوں کو بھی زدوکوب کیا۔آدھے گھنٹے کی ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اس سے قبل لاطینا میں ایک بار کی ویٹریس پرحملہ کرنےوالے 3 اسپینش تماشائیوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا تھا۔
تازہ ترین