• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chocolate Fashion Show In London
پیرس میں ہونے والاچاکلیٹ فیشن شو برطانیہ بھی پہنچ گیا جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

اس شو میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔

لندن میں ہونے والے چوتھے سالانہ چاکلیٹ فیشن شو Salon du Chocolat میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔
تازہ ترین