• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈ فلم’دی باس بے بی‘کا پہلاٹریلر

Animated Film The Boss Baby First Trailer
ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

معروف امریکی ناول نگارمارلا فرازی( Marla Frazee)کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے 7سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔

یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لئے گھومتا ہے بلکہ بہت تیزی سے باتیں کرتا اور اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں مانتا۔

ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن، اسٹیوبیسکیمی، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ڈریم ورکس اینی میشن کی تیارکردہ فلم آئندہ برس 31مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین