• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر میں ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

Karachi Two Die In Traffic Accident
کراچی کے علاقے ملیر15 کے قریب مسافر بس اور ہائی روف میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

ملیر 15 میں صبح کے وقت نیشنل ہائی وے پر مسافر بس اور ہائی روف کے درمیان تصادم ہوگیا۔تصادم کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت غلام طاہر اور جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں علی،عبدالواحد،فرید اور محمد نادر شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

پولیس نے حادثے کی شکار گاڑیوں کوپولیس اسٹیشن منتقل کردیااور تحقیقات شروع کردیں۔
تازہ ترین