فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مشہور زمانہ کرپشن اسکینڈل میں ایک اور مارکیٹنگ ایگزیکٹو کل اپنے جرم کا اعتراف کرے گا ۔
فیفا میں 200ملین ڈالرز سے زیادہ کی کرپشن میں ہونے والی تحقیقات میں ایک اور اہم پیش رفت ہونے جا رہی ہے،میامی میں قائم ٹریفک گروپس نامی مارکیٹنگ کمپنی کے سابق اسپورٹس ایگزیکٹو ارون ڈیوڈسن کل عدالت میں اس کرپشن میں ملوث ہونے کا اعتراف کریں گے ۔
ارون ڈیوڈسن ان 42 افراد میں شامل ہیں جن کے خلاف گزشتہ سال مئی سے فیفا کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈیوڈسن نے بزنس فوائد کےلیے فیفا حکام کو کئی لاکھ ڈالرز رشوت دی تھی ۔