• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر سے زیادہ شادیاں رچانے والانائیجیریا کا رہائشی

A Nigerian Married More Women Than His Age
مدیحہ بتول ....کئی افراد کے لئے ایک بیوی کے ساتھ گزارا کرنا مشکل لگتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جو ایک چھت کے نیچے اپنی عمر سے زیادہ بیویوں اوراس سےدگنی اولاد کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے اور مزید شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔

جی ہاں!محمد بیلو ابوبکر نامی عمر رسیدہ شخص کی عمر بانوے سال ہےاور انہوں نے ایک ، دو نہیں بلکہ ایک سو سات شادیاں کر کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔یہ صاحب دس بیویوں کو طلاق دے کے فارغ کرچکے ہیں مگر ابھی بھی ستانوے خواتین ایک چھت کے نیچے اپنی سوکنوں کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہیں۔

ان کی کچھ ازواج ایسی بھی ہیں جن کی عمریں اپنے شوہر کی پہلی بیویوں سے ہونے والے بچوں سے بھی کم ہیں۔

ابو بکرپچھلے کئی برسوںسے میڈیا کی نظروں میں ہیں ۔حال ہی میںان کی موت کی افواہیں منظر عام پر آئیںتو وہ دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ان افواہوں کو سننے کے بعد انہوں نےمقامی اخبارکو بتایا کہ وہ زندہ،مکمل صحت مند اور مزید شادیوں کے لیے تیار ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا’’ یہ افواہ بے بنیاد ہے اور یہ سب میرے حاسدین کا کام ہے۔خدا نے جو کچھ بھی مجھے عطا کیاہے وہ اس سے حسد کرتے ہیں۔میں یہ سب خدا کے حکم سے کر رہا ہوں اور آخر وقت تک کرتا رہوں گا۔‘‘

نائیجیریا میں مقامی اسلامی حکام ان کی چار سے زائد شادیوں پرتنازعہ اختیار کیے ہوئے ہیں اوران کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق 2008 میں انہیں نائیجیریا کی عدالت کی طرف سے چھیاسی میں سے بیاسی بیویوں کو طلاق دینے پر مجبور کیا گیا تھا جس سے انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔
تازہ ترین