• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا مختلف محکموں کو خط

District Magistrate Of Islamabad Letter To Various Departments
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مختلف محکموں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دھرنے کے پیش نظر فورسز کیلیے عمارتیں خالی کردیں۔

خط کے متن میں ڈی جی اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو عمارت خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور،ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سرکاری عمارتیں 23اکتوبر تک ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے حوالے کردی جائیں، یہ عمارتیں دھرنا ختم ہونے تک ضلعی انتظامیہ کے زیراستعمال رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے کہ صوبوں سے 25 ہزار اضافی پولیس کی نفری چاہیے۔
تازہ ترین