• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ثقافتی میلے کا انعقاد

Cultural Festival In Khaiber Agency
افغان سرحد سے متصل خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ عرصہ دراز سے دہشت گردی کے باعث خبروں میں رہی، تاہم فوجی آپریشن کے بعد یہاں امن قائم ہو چکا ہے اور اب ثقافتی میلے نے ہر طرف رنگ بکھیر دیے ۔

افغان سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر وادی تیراہ کا علاقہ گذشتہ ایک دہائی تک بد امنی کا شکار رہا، اب یہاں امن آچکا ہے،وادی تیراہ میں میدان میلہ کے نام سے ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی لی۔

میلہ میں کھانے پینے کے مختف سٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں شرکاء کی دلچسپی دیدنی تھی جبکہ روایتی رقص نے خوبصورت سماں باندھ دیا۔

میلہ کی اختتامی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا مہمان خصوصی تھے، گورنر نے وادی تیراہ میں بحالی امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

گورنر نے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہری کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین