• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح

Worlds Biggest Book Fair Inaugurated In Frankfurt
جرمن شہر فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں بیلجیم کے بادشاہ فیلیپے اور ہالینڈ کے بادشاہ ویلم ایلکزینڈر کی شرکت متوقع ہے۔ اپنی نوعیت کے اس 68ویں میلے میں سو ممالک سے سات ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔

اس دوران چھ سو سے زائد ادیب چار ہزار سے زائد مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ منتظمین کو امید ہے کہ اتوار تک جاری رہنے والے اس میلے کو دیکھنے کے لیے تین لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔ امسالہ میلے میں ولندیزی زبان کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔
تازہ ترین