• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:چینی وفد کا جنگ وجیو نیوز دفاتر کا دورہ

Chinese Delegation Visits Lahore Jang And Geo News Offices
چینی حکومتی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے لاہورمیں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کا دورہ کیا، وفد کے ارکان نے صحافت کی دنیا میں جنگ اور جیو گروپ کے کردار بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

چینی وفدکی قیادت دی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گوان پنگ کررہی تھیں ،جیو نیوز آفس میں چینی وفد کا استقبال سینئر اینکر سہیل وڑائچ، ، بیوروچیف رئیس انصاری اور روزنامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر کرنٹ افیئرز واصف ناگی نے کیا۔

چینی وفد نے جیو نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی ۔روزنامہ جنگ اور دی نیوز کے دورے پر چیرمین ایڈیٹوریل کمیٹی روزنامہ بیدار بٹ نے وفد کو بریفنگ دی۔

دی نیوز کی ایڈیٹر آن سنڈے فرح ضیاء نے وفد کو اسٹاف سے متعارف کرایا اوربریفنگ دی، چینی وفد نے میڈیا میں جنگ گروپ کے کردار کو سراہا اورکہا کہ پاک چین میڈیا کو آرڈی نیشن اور عوامی رابطے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین