• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اصل امتحان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں ہوگا، مکی آرتھر

Pakistan Real Test Australia To New Zealand Mickey Arthur
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کی امید کرتے ہوئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو اصل امتحان قرار دے دیا ساتھ ہی مشکل دوروں میں اچھی کارکردگی کی امید بھی ظاہر کی ہے ۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی حالیہ سیریز میں تسلی بخش رہی ہے۔انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی بڑی حوصلہ افزا تھی اور یہی جوش کئی سالوں تک طویل کیا جاسکتا ہے۔

 مکی آرتھر نے یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر ایک غیرمعمولی بولر ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان کے چیمپئن بولر ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیرن براوو کی جرات مندانہ بلے بازی اور بشو کی تباہ کن بولنگ کے باوجود 56 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0 - 1 کی برتری حاصل کی ہے۔
تازہ ترین