• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو کے سالانہ کنونشن میں مسخروں کی شرکت

Clowns Attended The Annual Convention Of Mexico
میکسیکو میں مسخروں کی سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے بھر سے آئے درجنوں مسخروں نے شرکت کی۔لاطینی امریکا سے آنے والے سینکڑوں مسخروں نے شہریوں کو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور کرتب کے ذریعے خوب لطف اندوز کیا۔

کنونشن میں شرکت کرنے والے مسخروں نے جہاں اس پیشے کے حوالے سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا بلکہ نئی نسل کو اس پیشے سے منسلک ہونے کی ترغیب بھی دی۔

کانگریس کے دوران مسخروں نے لوگوں سے درخواست کی کہ پیشہ و ر مسخروں اور روپ دھار کر لوگوں کو ڈرانے والے افراد میں فرق کیا جائے۔
تازہ ترین