• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر فلم’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کل ریلیز ہوگی

Thriller Film Jack Reacher Never Go Back Will Be Released Tomorrow
ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

نامور ناول سے ماخوذ، ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر، ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔

ایکشن، کرائم، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی اس فلم کو96ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے، جو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت کل 21 اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین