• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمورحادثہ، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

Kashmore Accident 8 Members Of A Family Died
کشمور میں ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ گڈو کےقریب پیش آیا، جہاں تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے چھوٹے سے تالاب میں الٹ گئی۔ حادثے میں ماں اور اس کے چار بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

حادثےکا شکار ہونے والے افرادگڈو کے گاؤں نتھوخان مزاری سے پنجاب کے گاؤں شاہ ولی اپنے گھر جارہے تھے، یہ خاندان 2010 میں پنجاب میں آنے والے سیلاب کے باعث نتھوخان مزاری منتقل ہوئے تھے۔
تازہ ترین