• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز لیگ:بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو شکست دیدی

Champions League Barcelona Beat Manchester City
چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے شکست دے دی، آرسینل نے لڈو گورٹس کو چھ صفر سے ہرادیا، ایک طرف میسی نے ہیٹ ٹرک کی تو آرسینل کے اوزل نے بھی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

اسپین میں جاری چیمپئنز لیگ کی جنگ میں میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا، میسی نے پے در پے تین گول داغے اور مانچسٹر سٹی کی سٹّی گُم کردی، میسی کی اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ نیمار کے ایک گول نے مانچسٹر سٹی کو چاروں شانے چت کردیا۔

چیمپئنز لیگ کے معرکوں میں میسی کی یہ ساتویں ہیٹ ٹرک ہے، میسی کے ساتھ ساتھ آرسنل کا ہیرو بھی سامنے آگیا ۔

لڈو گور ٹس کے خلاف میچ میں آرسنل کے میسٹ اوزل نے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کر کے تباہی مچادی، اس میچ میں آرسنل نے حریف کو چھ صفر سے شکست دی۔
تازہ ترین