• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

Approval Of Expensive Electricity For Karachi Users
نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 15پیسے جبکہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 23پیسے مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے اسلام آباد میں کے الیکٹرک کی جولائی اور اگست کے مہینوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران کے الیکٹرک نے بتایا کہ جولائی میں بجلی پیداوار پر 23 کروڑ 78 لاکھ روپے اور اگست میں 35کروڑ 87لاکھ روپے اضافی فیول لاگت آئی ۔

جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 15پیسے جبکہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 23پیسے مہنگی کر دی گئی۔
تازہ ترین