• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندوں کی دھمکی: فلم سازوں کا وفدراج ناتھ سے ملے گا

Extremist Threatfilmmakers Delegation Will Meet Rajnath
بھارتی فلم سازوں کا وفد کرن جوہر کی مشکل حل کرنے کیلئے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سےملاقات کررہے ہیں اور ملاقات میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیزپر حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

بھارت کی انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے رکھی ہے اور فلم ریلیز کرنے والے سینماؤں کو آگ لگانے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

’ اے دل ہے مشکل‘ 28 اکتوبر کوریلیز ہونے والی ہےجس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں۔

دو روز قبل کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے تھے اور آئندہ کسی فلم میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
تازہ ترین