• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں بچوں کو ذیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو نامزد کرنے کی سزا

Coward Punishment For Sex Offenders Convicted Of Childeren In Indonesia
انڈونیشیا کے صدر نے ملک میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے اس جرم میں ملوث افراد کونامزد کرنے کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے کہا کہ کیمیائی طریقوں سےنامزد کرنے (کیمیکل کیسٹریشن) کی سزا دے کر انڈونشیا کو بچوں سے زیادتی اور ریپ جیسے جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

انڈونیشین صدر نے کہا کہ انڈونیشیا حقوق انسانی کا احترام کرتا ہے لیکن جنسی جرائم کی سزا کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے اس متنازع قانون پر پارلیمنٹ میں شدید بحث ہوئی تھی۔ انڈونیشین ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تنظیم کے ارکان ایسے کسی عمل میں شامل نہ ہوں جو طبی اخلاقیات کو مجروح کرے۔

کیمیکل کیسٹریشن کا مطلب دوائوں کے استعمال سے مردانہ قوت ختم کرنا ہوتا ہے تاہم اس میں اعضا کو ختم نہیں کیا جاتا۔
تازہ ترین