• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت میں پر امن احتجاج نہیں روکا جاسکتا ،عمران خان

Democracy Can Not Stop Peaceful Protest Imran Khan
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج نہیں روکا جاسکتا ، سپریم کورٹ میں کیس شروع ہونے سے احتجاج ختم نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ نے بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے۔

عمران خان عدالت کے باہر میڈیا سے اورفیصل آباد بار سے خطاب میں ا پنے خیالات کا اظہار کیا اور کہاپاناما الزام نہیں ، ثبوت کا نام ہے ،وزیراعظم نہ صفائی پیش کرتےہیں نہ استعفیٰ دیتے ہیں۔

وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے پر عمران خان خوش ہوگئے ۔ کہتے ہیں آج جمہوریت کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے بہت بڑا فیصلہ کیا ۔پارلیمنٹ نے کردار ادا نہیں کیا ، شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے کردار ادا کیا۔ اب تک جوچیزیں چھپائی گئیں و ہ باہر آئیں گی ۔کیس بھی چلے گا احتجاج بھی کریں گے ۔

فیصل آبادبارمیں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں احتساب کا عمل شفاف ہوتاہے۔ادارے مضبوط ہوں توکرپشن کم اورخوشحالی زیادہ ہوتی ہے۔ 50سال پہلے ترقی کے لئے پاکستان کی مثال دی جاتی تھی لیکن آج ہرروز12ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آف شورکمپنیوں میں پاکستان سے نکلنے والاپیسہ منی لانڈرنگ کا تھا۔پاناماالزام کا نہیں ثبوت کا نام ہے۔وزیراعظم نہ استعفیٰ دیتے ہیں اورنہ صفائی پش کرتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں جموریت کے لئے خطرہ کہا جارہاہے لیکن وہ پوچھتےہیں کہ الزامات پر جواب نہ دینے والے وزیراعظم جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں یا احتجاج کرنے والے۔

عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں فیصلہ ہوجائے گاکہ ملک تباہی کی طرف جائے گا یا نیاپاکستان بنے گا۔انہوں نے کہا فیصل ابادمیں لاہورہائیکورٹ بینج کا قیام ہوناچاہیے اوریہاں انصاف ملنا چاہیے۔
تازہ ترین