• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر صاحب خاموش تھے تو اچھا تھا، مولا بخش چانڈیو

It Was Good When Governor Was Silent Maula Bux Chandio
سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ گورنر سندھ پر الزاما ت کی بوچھاڑ ہوگئی،پہلے خاموش تھے تو اچھا تھا اب خود بول پڑے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمصطفی ٰ کمال کے گورنر عشرت العباد پر الزامات اور گورنر کے جوابی الزامات کے حوالے سے مزید کہا کہ گورنر صاحب الزامات کی تحقیقات کرائیں اور نتیجہ دیں، انہیں گورنر رہنا چاہیے یا نہیں یہ فیصلہ وفاق کرے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر کسی ایمپائر کی انگلی پر دھرنا ہوگا تو اس کا حشر رائونڈ کی طرح ہوگا،گورنر مجھے پیارے لگتے ہیں اور بہت اچھے شخص ہیں۔
تازہ ترین