• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی خواتین کارکنوں کو یادگارشہداءجانے کی اجازت

Mqm Women And Elder Workers Allowed To Visit Yadgare Shudda
عزیزآباد میں یادگارشہداء پر حاضری کے لیے آنے والے متحدہ کے کارکنوں کو جناح گراؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، صرف بزرگوں اور خواتین کو ہی اندر جانے کی اجازت مل سکی۔

رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس سمیت درجنوں بزرگوں اور خواتین نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائےا ور فاتحہ خوانی کی۔

نائن زیرو کے اطراف میںرکاوٹیں، نعرے بازی، مذاکرات اور پھر اجازت دی گئی،سڑکیں بند کر دی گئیں، گلیوں میں قائم چوکیوں کو ہٹاکر تحویل میں لے لیا گیا ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے نائن زیرو کے اطراف میں گشت بھی کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینکڑوں کارکن اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی عزیز آباد پہنچ گئے اور جناح گراؤنڈ میں واقع یادگارشہداء پر جانے کی کوشش کی، لیکن لیاقت علی خان چوک پر رینجرز نے رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی، تاہم بعد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے مذاکرات کے بعد طے پایا کہ صرف بزرگ اور خواتین ہی یادگار شہداء تک جاسکیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق نے رینجرز حکام سے مذاکرات کیے، ساتھی اسحاق نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں رینجرز نے کہا ہے کہ آپ یادگار شہداء پر حاضری کے بعد ہمارے ساتھ چلیں گے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی خواتین اور بزرگوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی جس کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین