• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں سرگرم ہیں: دفترخارجہ

Indian Agencies Active In Pakistan
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں برتتا، بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں زیرحراست ہلاکتیں بڑھ گئیں، نام نہاد جعلی مقابلوں اور اجتماعی قبروں کی اطلاعات ہیں۔

اسلام آبادمیں ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف باقاعدہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں برتتا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گن کے استعمال میں کمی نہیں آئی، زیرحراست ہلاکتیں بڑھ گئیں، بھارتی جارحیت اورکشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جعلی مقابلوں اور اجتماعی قبروں کی اطلاعات ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئےہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90سےزائد واقعات ہوئے، کیرالہ ایل اوسی پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری وفائرنگ سےشہادت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

ترجما ن دفترخارجہ نے کہا کہ چارفریقی مذاکراتی گروپ کے رکن کی حیثیت سے افغانستا ن کی مدد کرنے کو تیار ہیں، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ مضحکہ خیز، بین الاقوامی فورمز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین