• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال نے سنگین الزام لگائے :مراد علی شاہ

Governor Sindh And Mustafa Kamal Level Serious Allegations Murad Ali Shah
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ عشرت العباد اور مصطفیٰ کمال نے ایک دوسرے پر سنگین نوعیت کے الزام لگائے ہیں، بلدیہ فیکٹری سمیت دیگر معاملات پر پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں ۔

انہوں نے کراچی میں التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر میں کام کروارہے ہیں، کچھ عرصے میں شہریوں کو کام نظر آئے گا، صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن پر توجہ دے رہے ہیں، مسائل حل کرلئے جائیں گے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایف بی آر نے بلدیات اور ایکسائز کے ملازمین کے انکم ٹیکس کی مد میں چھ ارب سے زائد کی کٹوتی کی ہے جس پر وفاقی حکومت سے بات کی ہے اوراسحاق ڈار کو خط بھی لکھا ہے ۔

اس سے قبل کانووکیشن میں خطاب کر تے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پان اور گٹکے کے استعمال سے منہ کے کینسر کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین