• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا پہلا جاندار ٹریلر جاری

First Trailor Of Aamir Khan Movie Dangal Released
فینز کا سال بھر کا انتظار ختم ہوا،سلمان خان کے بعد عامر خان بھی پہلوان بن کر اکھاڑے میں اتر پڑے، سچی کہانی پر مبنی، بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی سال کی پہلی فلم ’دنگل‘ کا پہلا جاندار ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔

سال میں ایک فلم بنانے اور اس کےلیے جان لڑا دینے والے مسٹر پرفیکشنسٹ اس مرتبہ پہلوان کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

فلم کی کہانی معروف بھارتی ریسلر مہاویر سنگھ پھوگھٹ کی ہے جو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہے، فلم میں خواتین کے مضبوط کردار کی عکاسی کی گئی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ساکشی تنوار، فاطمہ ثنا شیخ، ثانیہ ملہوترا، زائرہ وسیم اور سہانی بھٹ نگر بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتی اورخواتین کوبااختیار بنانے کا پیغام دیتی فلم’ دنگل‘ 23دسمبرکو سنیما ہاؤسز میں ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین