• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے ابو ظبی میں کھیلا جائے گا

Second Test Pakistan V West Indies At Abu Dhabi
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کےدرمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل ابو ظبی میں کھیلا جائے گاپاکستان کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم پر ایک میچ کی سبقت حاصل ہے۔

کل سے ابو ظبی میں شروع ہونے والےٹیسٹ میچ پر شاہینوں کی نگاہیں سیریز جیتنے پر ہیں،تو کیرے بینز سیریز بچانے کی جدوجہد کریں گے۔پہلے ٹیسٹ میچ میںپاکستان نے فتح سمیٹی تھی ،جہاں اظہرعلی کا بیٹ چلا،یاسر کی اسپن کا جادو چلا جبکہ ویسٹ انڈیز کےبشو نے بھی رمک دکھائی تھی اور اننگز میں آٹھ وکٹیںحاصل کی تھیںاوربیٹنگ میںبراوو نے بھی کمالا دکھایا۔

پاکستان کیخلاف جاری سیریز میںاب تک ویسٹ انڈین ٹیم تمام ہی فارمیٹ میں ناکام رہی ہے، پاکستانی ٹیم اس میچ میں سیریز کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے،لیکن حریف کا اعتماد بحال ہوا ہے، پھر تیاری بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، ممکن ہے مقابلہ یہاں بھی دلچسپ ہوگا۔

سیریز کادوسرا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے دوپہر شروع ہوگا۔
تازہ ترین